محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ، ریاسی اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھیں۔ایک بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے علاقے چسانہ میں بھی آپریشن جاری ہے جہاں جمعہ کی شام بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا۔بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کمک بھیج دی گئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button