بھارت
اتر پردیش : ہائیکوٹ نے گھر میں نماز اداکرنے والوں کیخلاف کارروائی پر پولیس سے جواب طلب کر لیا
لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں الہ آباد ہائیکورٹ نے ایک گھر میں نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کے خلاف کارروائی پر پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عدالت نے کہا کہ گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے کیلئے انتظامیہ سے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے طرز عمل کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی۔ کیس کی اگلی سماعت 11 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔
یہ واقعہ رواں برس 16 جنوری کو اتر پردیش کے ضلع کو بریلی کے محمد گنج میں پیش آیا جہاں مسلمانوں کے ایک گروپ نے رہائش گاہ میں نماز جمعہ ادا کی۔ نماز کے اجتماع کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور کچھ افراد کو حراست میں لیا۔








