مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام :بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

حملے میں پولیس افسر، چار بھارتی فوجی زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے آدیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس پی) اور چار بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز کی طرف سے جموںخطے کے پونچھ، راجوری، کشتواڑ اور ادھم پور اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button