بھارت
اترپردیش:چوری کا شبہ، 3دلت لڑکوں پر وحشیانہ تشدد ، منہ کالاکر کے گھمایاگیا
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے ،تین دلت لڑکوں کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایاگیا ہے اور ان کا منہ کالاکر کے علاقے میں گھمایاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دو پولٹری فارموں کے مالکان نے ضلع بہرائچ کے علاقے تاج پور ٹیڈیا میں چوری کے شبہ میں 12سے14 سال کی عمر کے تین دلت لڑکوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں گنجا اور منہ کالے کرکے اورہاتھ باندھ کر علاقے میں گھمایا۔متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم کے مالکان نے لڑکوں کو کام پر نہ آنے کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے ۔میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ۔