جموں

آل پارٹیز یونائیٹڈ مورچہ کا جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آل پارٹیز یونائیٹڈ مورچہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت اوریاستی درجے کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل پارٹیز یونائیٹڈ مورچہ کا ایک ہنگامی اجلاس آج جموں میںسابق رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرحمن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے آئی ڈی کھجوریا، منیش ساہنی، میرشاہد سلیم ،نریندر سنگھ خالصہ، نریندر کھجوریا، سباش مہتا، سنی کانت اور دیگر نے خطاب کیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہریوںنے پرامن ووٹنگ کے ذریعے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دی۔اجلاس میں طے پایا کہ آل پارٹیز یونائیٹڈ مورچہ اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گا جس میں جموں وکشمیر کا وقار اور خصوصی حیثیت اورریاستی درجہ کی بحالی سرفہرست ہیں۔ آل پارٹیز یونائیٹڈ مورچہ نے جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کے نظریہ کو مسترد کر دیا جس کے لیے کچھ فرقہ پرست طاقتوں کی طرف سے پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مختلف مذاہب کے درمیان دراڑ پیدا کی جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button