لداخ

سونم وانگچک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لہہ اپیکس باڈی کی بھوک ہڑتال کی اپیل

لہہ: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لداخ خطے میں لہہ ایپکس باڈی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی دہلی کے لداخ ہائوس میں گزشتہ 10دن سے بھوک ہڑتال پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک اور ان کی ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل 13اکتوبر کو بھوک ہڑتال کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ کے عوام چار نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں جن میں لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنا، خطے کوریاست کا درجہ دینا، پبلک سروس کمیشن کا قیام اور لہہ اور کرگل اضلاع کو الگ الگ پارلیمانی سیٹیں دینا شامل ہیں۔ لہہ ایپکس باڈی کے چیئرمین Tsering Dorjey Lakruk نے لہہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئی دہلی میں بھوک ہڑتال کرنے والوں کو درپیش صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کو مشکل وقت کا سامنا ہے جبکہ نئی دہلی ان کے مصائب سے غافل ہے۔انہوںنے لوگوں سے بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی تاکہ بھارتی حکومت پر مذاکرات کے لیے دبائو ڈالا جا سکے۔ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک اپنے حامیوں کے ساتھ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں اورمطالبہ کررہے ہیں کہ بھارتی حکومت ان کے مطالبات پر مذاکرات دوبارہ شروع کرے۔ابھی تک کسی بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button