پوسٹروں میں کشمیریوں سے 6نومبر کو یوم شہدائے جموں منانے کی اپیل
https://twitter.com/KMSJammuKashmir/status/1456308289797509122?t=EM08rsGTYjRgupeETp9m-w&s=09
سرینگر 04 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں پر6نومبر کو یوم شہدائے جموں منانے پر زوردیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کے جتھوں ، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں اس وقت لاکھوں مسلمانوں کوشہید کردیاتھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔جموں وکشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے سرینگر ، گاندربل اور بارہمولہ جاری کئے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پاکستان ہجرت کرنے والے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں مسلمانوں کو دھوکے سے مہاراجہ ہری سنگھ کے جتھوں ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں1947میں نومبر کے پہلے ہفتے میں شہید کردیا تھا۔پوسٹروں میں مزید کہاگیا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ہزاروں خواتین کو اغوا بھی کرلیاتھا۔