محاصرے اور تلاشی
پونچھ: بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن، ہیلی کاپڑوںکا استعمال
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے گاﺅں موہری شاہ ستارمیںتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ علاقے میں آپریشن عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔ آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتو ں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔