محاصرے اور تلاشی
کٹھوعہ:بھارتی فورسزنے تلاشی آپریشن شروع کردیا
جموں: بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کے ہیرا نگر سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کیا ۔ فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن مشتبہ نقل وحرکت دیکھے جانے پر شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کی تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔
دریں اثنا، ضلع ادھمپور میں بھارتی پولیس اہلکاروں نے بٹل بالیاںلونڈانا روڈ پر ایک گاڑی کے ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے ان سے 12.20 گرام ہیروئن برآمد کرنے کادعویٰ کیاہے۔







