بھارت

کیرلا: دو نوجوان کبڈی کھلاڑیوں کی ہلاکت، والدین کا انصاف کا مطالبہ

کولم: بھارتی ریاست کیرلا کے کولم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کے ہاسٹل میں دو نوجوان ٹرینی کبڈی کھلاڑیوں کی لاشیں لٹکی ہوئی حالت میں ملنے کے بعد والدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے اور ہاسٹل انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھائے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک شدگان وشنوی وی ،مٹھکل، تھرونیتھ پورم ضلع سے اور سینڈرا اے چالیام، کوزی کوڈ ضلع سے تعلق رکھتی تھیں۔ وشنوی کے والد وینو نے میڈیا کو بتایا کہ وہ یقین نہیں کرتے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہوگی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکام نے واقعے کی اطلاع دینے میں بھی بہت تاخیر کی۔وینو نے کہا کہ جب وہ ہاسٹل پہنچے تو گیٹ کیپر نے انہیں اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ایم پی این کے پریم چندرن اور کولم پولیس کمشنر کی مداخلت کے بعد انہیں ہاسٹل میں داخل ہونے کی اجازت ملی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وشنوی کی لاش اوپر کے منزل پر ملی، جبکہ اسے دوسری منزل میں کمرہ مختص کیا گیاتھا۔واقعہ کے مقام سے ملنے والے مبینہ خودکشی کے نوٹ میں وارڈن کے بارے میں لکھا تھا کہ”سب کچھ جانتا ہے”۔ وینو نے کہا کہ ان کی بیٹی نے گزشتہ روز انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ وہ کسی پریشانی میں نہیں ہے اور ایک مقابلے میں جیت کا جشن منانے کے لیے رقم مانگی تھی۔
سینڈرا کے والدین سندھْو اور روی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اکثر ہاسٹل کو ”جیل”قرار دیتی تھی اور گھر واپس جانے کے لیے بے قرار رہتی تھی۔اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اب تک کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ کولم سٹی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ والدین، ہاسٹل کے ساتھی طلبہ اور اسکول کے ساتھی طلبہ کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ہاسٹل کے حکام سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button