مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی : وانگچک کی بھوک ہڑتال 14ویں روز میں داخل

نئی دہلی:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف موسمیاتی کارکن سونم وانگچک اور ان کے ساتھیوں کی دہلی کے لداخ بھون میں غیر معینہ بھوک ہڑتال آج 14ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وانگچک اور ان کا گروپ لداخ کے لوگوں کے حقوق پر زور دینے کیلئے 6 اکتوبر سے بھوک ہڑتال پر ہے۔ وہ لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے، ریاست کا درجہ دینے، خطے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے قیام ، لیہہ اور کارگل اضلاع کے لیے الگ الگ لوک سبھا نشستیں جیسے مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہ وزیر اعظم نر یندر مودی سمیت بھارتی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملامات کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے مطابات ان تک پہنچا سکے۔ وانگچک نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد وعدوں کو فراموش کر دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button