مقبوضہ جموں وکشمیر:27اکتوبر کو ”یوم سیاہ “کے طور پر منانے کی اپیل
Topسری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر مسلسل جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔بھارت نے 27اکتوبر 1947کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموںوکشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند جنرل سکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر جموںوکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے جموںوکشمیر پر قبضہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف گزشتہ 77برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جسکی پاداش میں بھارت انہیں بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔
بشیر احمد عرفانی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
انہوںنے کہا کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتااور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہی