خصوصی دن
پاکستان کا یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ
اسلام آباد:پاکستان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کی غیر متزلزل سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتوار کو دفتر خارجہ نے 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ کشمیر کے اس یوم سیاہ پر ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔پوسٹ میں” غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کو آزادکرو” ، ”جنت زنجیروں میں” اور ”کشمیر زندگی کا معاملہ ہے ” کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کئے گئے۔