انسانی حقوق

مشعال ملک کی کشمیر ، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوںکی مذمت

راولپنڈی: پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ،جو جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی ہندوتوا اور اسرائیل کی صہیونی حکومت مقبوضہ جموںکشمیر اور فلسطین میں انسانیت کےخلاف سنگین جرائم کر رہی ہیں۔انہوں نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت میں تاجر برادری کے عزم بالخصوص راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بھارتی و اسرائیلی جنگی جرائم کے بارے میں خاموشی پر عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر بھی تنقید کی۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں نہتے لوگوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں ، بھارت نے اپنی فورسز کو کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button