مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کادہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پرسخت تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پرایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور بھارت کی دور دراز جیلوں میں قید کشمیریوں کی مقبوضہ علاقے منتقلی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہزاروں کشمیری مختلف جیلوں میں برسوں سے قید ہیں اور انکی مسلسل نظربندی کے باعث انکے اہلخانہ کو شدید اذیت اور مشکلات کا سامنا ہے۔میرواعظ نے کہا کہ بڑ ے پیمانے پر گرفتاریوں کا تازہ مہم سے کشمیری عوام کے دکھ اور درد میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی دوردرازجیلوں میں کشمیریوں کی غیر انسانی صورتحال میں نظربندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔جس کی وجہ سے اہلخانہ اپنے پیاروں سے ملاقات سے محروم ہیں اور انکے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر کا سامنا ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کشمیری نظربندوں کی جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کی اپیل کی، تاکہ انصاف کے عمل کوزیادہ منصفانہ، تیز تر اور ہمدردانہ بنایا جا سکے۔انہوں نے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی تازہ لہر کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button