انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر :تحریک آزادی سے وابستگی پر مزید 4سرکاری ملازمین برطرف

download (2)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مسلسل سرکاری ملازمین کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی پر نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں مودی کی قابض انتظامیہ نے چار سرکاری ملازمین کو تحریک آزادی سے وابستگی پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے برطرف کر دیا ہے۔برطرف کیے جانے والے کشمیری سرکاری ملازمین میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیرکے صدر ڈاکٹر نثار الحسن ، محکمہ ہائر ایجوکیشن میں لیبارٹری بیئررسلام راتھر،کانسٹیبل عبدالمجید بٹ اورایک ٹیچر فاروق احمد میرشامل ہیں۔ ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام ہے۔سرکاری ملازمین کی برطرفی کا عمل اپریل 2021 میں شروع ہوا تھا اور اس کے فورا بعدقابض انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کے آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات اور انکی برطرفیوں کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس اورایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button