پاکستان

کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت ہرگز دہشت گردی نہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے لےکر اب تک پاکستان کا یہ موقف ہے کہ کشمیرپاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود اداریت کی حمایت کرتا ہے اوریہ ہرگز دہشت گردی نہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو زرداوی نے قطری نشری ادارے ”الجزیرہ “ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا اگربھارت چاہتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ہوں تو وہ پاکستان سے مذاکرات کرے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد نہ اپنے لوگوں سے شیئر کیے اور نہ ہی پاکستان اوربین الاقوامی برادری کو دیے ، بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، وہاں کوئی مسلمان اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہے تو اس کو دہشت گرد قراردیا جاتا ہے اور مقبوضہ جموںو کشمیرمیں بھی کوئی کشمیری اپنے حق کے لیے واز اٹھاتا ہے تو اس کو بھی دہشت گرد قراردیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے، اگربھارت چاہتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائیاں ہوں تو وہ پاکستان سے مذاکرات کرے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button