گرفتار
سری نگر :بھارتی پولیس نے تین نوجوان گرفتار کر لیے
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دالحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوانوںکی شناخت اسامہ یاسین شیخ، عمر فیاض شیخ اور افنان احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار نوجوان سرینگر کے علاقے اکھراج پورہ کے رہائشی ہیں۔ بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیاہے۔