مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے 2نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

arrest

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو منگل کو ضلع کے علاقے ڈانگر پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فوجیوں نے ان نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں ایک مجاہدین تنظیم کا کارکن قرار دیا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ادھرسرینگر، کپواڑہ، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button