بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید نوجوانوں کی تعدادچھ ہوگئی
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع کولگام میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں مڈرگام ا ورچنی گام فریصل میں محاصرے اورتلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز چنی گام میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ اتوارکو دو نوجوانوں کی لاشیںمڈرگام میں اس مکان کے ملبے سے برآمد ہوئیں جسے بھارتی فوجیوںنے کیمیائی مادہ چھڑک کر تباہ کردیاہے۔اس سے قبل مڈرگام میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے گلوٹھی منجکوٹ میں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔آخری اطلاعات آنے تک کولگام، راجوری، پونچھ اور سانبہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری تھے۔