مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن آج مسلسل 44ویں روز بھی جاری

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز نے آج مسلسل 44ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز نے ضلع کے علاقوں ڈوریمل اور گھمبیر موگلہ کے جنگلات میں تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ فوجی آپریشن کا مقصد جدوجہد آزادی کی حمایت کو روکنا اور علاقے میں سرگرم آزادی پسند کارکنوں کو نشانہ بنانا ہے۔ بھارتی فورسز راجوری، پونچھ اور جموں کے دیگر اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ اورہراساںکر رہی ہیں جس سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔جدید فوجی ساز و سامان، ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے لیس بھارتی فورسز نے ان علاقوں میں تلاشی اور نگرانی کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔قابض حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن اپنے مقاصد کے مکمل حصول تک جاری رہے گا۔تاہم تقریباً ڈیڑھ ماہ سے جاری آپریشن کے باوجود بھارتی فورسز کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button