مقبوضہ جموں و کشمیر

ہمیں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنانا ہے، عمر عبداللہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاست کی بحالی کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جانا چاہئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبدللہ نے سرینگرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے جو انہیں بغیر کسی تاخیر کے پورا کرنا چاہیے۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بھارت میں مساجد کو نشانہ بنانے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں جو ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئین ہر کسی کو آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو ، سیکولرازم کے اس بنیادی اصول کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button