آزاد کشمیر

آزاد جموں وکشمیر کی قیادت کا کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی کوششو ں میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد،: آزاد جموں و کشمیر کی قیادت نے کشمیر کاز کو موثر طریقے سے آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورقائد حز ب اختلاف خواجہ فاروق احمد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔
انہوں نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔KMS-15/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button