مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ میں درمیانی درجے کے زلزلے کے جھٹکے

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کشتواڑ اوراس سے ملحقہ علاقوں میں درمیانی درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کی شام 3.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز کشتواڑ میں تھا اوراس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ جمعہ کی رات مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے بارہمولہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اوریہ مقبوضہ علاقے میں24گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسرا زلزلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button