مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں سڑک کی خستہ حالی کے خلاف لوگوں کا احتجاج

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع راجوری کے علاقوں اکھوڑی اور پٹی پلانگھر کے رہائشیوں نے سڑک کی خستہ حالی پر حکام کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام لوگوںکی مشکلات کو نظر انداز کر رہے ہیں اورعلاقے کی سڑک تقریبا ناکارہ ہو چکی ہے جس سے مسافروں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔مظاہرین نے حکام کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک مزید خراب ہو گئی ہے۔ انہوں نے سڑک کو موت کا جال قراردیاجس میں ایک طرف گہرے گڑھے اور دوسری طرف ایک خطرناک کھائی ہے جوکسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ بسیں تباہ شدہ راستوں پر جانے سے انکار کر تی ہیں اور وہ لمبا فاصلہ پیدل طے کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ قریب ترین قابل رسائی سڑک تک پہنچنے کے لیے مریضوں کو کندھوں پر لانا پڑتاہے۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس مسئلے کو بارہا حکام کے ساتھ اٹھایا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button