بھارت

بھارت: خالصتان کی حمایت کرنے کے الزام پر سکھ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنے اور خالصتان کی حمایت کرنے پر ایک سکھ نوجوان گرسیوک سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ علیحدگی پسندی سے نمٹنے کے بہانے سکھ برادری کونشانہ بنانے کی ایک اورکوشش ہے۔حکام کے مطابق ایف آئی آر چوکی انچارج دیپ چندر کی تحریری شکایت کے بعد درج کی گئی ۔ نگر کوتوالی کے ایس ایچ او راجیو کمار سنگھ نے تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہے۔یہ واقعہ 23دسمبر کو پورن پور کے علاقے میں تین سکھ نوجوانوں کے قتل کے بعد سامنے آیا ہے جو اتر پردیش اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی تھی۔ سکھ تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بلا جواز ہراساں کرنے ، سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنانے اوران کے احساس محرومی کومزید گہرا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button