بھارت

”بی جے پی“ نے مجھے ایک سازش کے تحت جھوٹے مقدمے میں پھنسایا، کجر یوال

نئی دلی: نئی دلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارتی کے سربراہ اروند کجریوال دلی شراب پالیسی مقدمے میں بری ہونے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران جذباتی ہوگئے اور ایک معصوم بچے کی طرح رو پڑے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوںنے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا ہے مگر سیاسی سازش کے تحت ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور ناحق جیل میں رکھا گیا۔ انہوںنے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار کی بھوک ہے اور اس نے دہلی کی تین کروڑ عوام کو نقصان پہنچایا ہے ۔ کجر یوال نے نریندر مودی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ”آج میں مودی کو چیلنج کرتاہوں کہ اگر ہمت ہے تو دہلی میں دوبارہ انتخابات کروا کردیکھیں ، اگر بی جے پی کو دس یا اس سے زائد سیٹیں مل گئیں تو میں اسی دن سیاست چھوڑ دووں گا۔
اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی کے ایک اور رہنما منیش سسودیا کو دلی کی روز ایونیو عدالت نے مقدمے سے بری کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران مرکزی تحقیقاتی ادارے کی سخت تنبیہ کی اور کہا کہ بغیر ٹھوس ثبوت کے ملزمان کو پھنسایا گیا جبکہ فردجرم میں بھی کئی خامیاں موجود ہیں. جسٹس جتیندر سنگھ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزمان پر الزام عائد کرنا درست نہیں لہذا دونوں کے خلاف دائر مقدمہ خارج کیا جاتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button