جموں
کشتواڑ :سڑک حادثے میں چار افراد کی جانیں ضائع، دو لاپتہ
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد کی جانیں ضائع اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتواڑ میں پڈر کے علاقے گوار ماسو میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں چار افراد کی موت اور دو کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں