پاکستان

اقوام متحدہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے: رضا بشیر تارڑ

ٹوکیو:جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیری اور پاکستانی نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں رضا بشیر تارڑ نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی اس جدوجہد کی یاد دہانی ہے جس کا مقصد ان کے جائز حق خود ارادیت کا حصول ہے۔اجلاس میں کشمیری کمیونٹی کے رہنما شاہد مجید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے نا انصافی اور ظلم کا شکار ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان کی جدوجہد کی حمایت کرے اور مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اس موقع پر کشمیری کمیونٹی کے اراکین اقوام متحدہ کے دفتر گئے اور ایک یادداشت پیش کی جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کی اپیل کی گئی۔ یادداشت میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیری عوام کی امنگوں کا احترام کرے۔5جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے کی قرارداد منظور کی تھی جو آج تک عملدرآمد کی منتظر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button