انسانی حقوق

ْمقبوضہ جموں وکشمیر:قابض حکام نے مزید پانچ سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے مزید پانچ سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین میں مقبوضہ علاقے کے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد ڈار، عبدالرشید بٹ، دلباغ سنگھ، گلزار احمد اور نور محمد شیخ شامل ہیں۔یہ برطرفیاں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر کی گئی ہیں جس کی ملازمین نے سختی سے تردید کی ہے۔ سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں ملازمین کو مستقبل میں کسی بھی سرکاری محکمے میں ملازمت کے لئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطرفی کی مہم میں صرف مسلمانوں اور کچھ حد تک سکھوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مقامی ملازمین کی جگہ بی جے پی اورآر ایس ایس کے حمایت یافتہ بھارتی شہریوں کو بھرتی کرنے کی وسیع تر سازش کا حصہ ہے تاکہ علاقے پر بھارت کے جابرانہ قبضے کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button