یوم یکجہتی کشمیر

کشمیر صرف سیاسی تنازعہ نہیں بلکہ ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے ،مشعال حسین

اسلام آباد:
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نظر بند حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر محض ایک سیاسی تنازعہ نہیں ہے بلکہ دنیا کا خطرناک ترین ایٹمی فلیش پوائنٹس ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ کشمیر صرف ایک علاقائی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے جس کے علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین مضمرات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں امن اور آزادی کے لیے آواز بلند کرنے کو جرم قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا امن اور آزادی حاصل کرنا کشمیریوں کے لیے جرم بن گیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ اپنا حق مانگنا بھی جرم تصور کیا جاتا ہے۔انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے غیر منصفانہ اقدامات پر اپنی خاموشی ترک کر ے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک اس وقت ڈیتھ سیل میں قید ہیں اور بھارتی حکومت کشمیری قیادت کو خاموش کرنے اور تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش میں انہیں پھانسی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا جائز حقوق کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کو سزا دینے کے مترادف ہے۔مشعال حسین ملک نے علاقائی استحکام کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے کہا کہ ناانصافی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار کے سائے میں پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button