گرفتار

بھارتی پولیس نے حریت رہنما جاوید میر کو سرینگر سے گرفتار کر لیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے آزادی پسند قیادت کے خلاف جاری کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے سرینگر میں سینئر حریت رہنما جاوید احمد میر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے زینہ کدل کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتارکرکے شیرگڑی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ جاوید میر کو 1996میں بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں گرفتارکیاگیا ہے۔ پرانی ایف آئی آر میں کئی سرکردہ حریت رہنمائوں کو نامزد کیا گیا تھا جن میں شہید سید علی گیلانی، عبدالغنی لون، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، شکیل بخشی، جاوید میر اور دیگر شامل تھے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دہائیوں پرانے مقدمات کودوبارہ کھولنا پرامن سیاسی جدوجہد کو دبانے کے لیے کشمیری قیادت کو ہراساں کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی بھارت کی مسلسل کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button