جموں

مقبوضہ کشمیر:سڑک کے حادثات میں 2بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

1جموں14اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے 2الگ الگ حادثات میں 2بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سانبہ کے علاقے پارڈی رام گڑھ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک سپیشل پولیس آفیسر سرداری لال کے موٹر سائیکل کو ٹکر مارد ی جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔ضلع ادھمپور کے علاقے گرنائی کے قریب ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار موہن لال ہلاک ہو گیا ۔
دریں اثناقابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آبادکے علاقوں جنگلات منڈی، ہرناگ، بٹنگو، شیرباغ،کھنہ بل، نئی بستی، کے پی روڈ اور کوکر ناگ میں 9کیمسٹوں کی دکانوں کو سیل کر دیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button