مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری: ایک اور بچی کی پراسرار موت، مرنے والوں کی تعداد 17ہو گئی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں ایک اور بچی کی پراسرار موت ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اسطرح کی اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ایک خاتون ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدھل میں پراسرا ر ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ مرنے والوں میںکئی خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپوٹس میں کہا گیا کہ آج جو بچی فوت ہوئی ہے و ہ علاقے کے رہائشی محمد اسلم کی تھی ۔ قبل ازیں انکے پانچ بچے پر اسرار طور پر فوت ہو چکے ہیں اور یہ ان کا آخری بچہ تھا جو آج فوت ہوا ہے۔
آج فوت ہونے والی محمد اسلم کی بیٹی یاسمینہ جان کو گزشتہ اتوار کو جی ایم سی راجوری لے جایا گیا تھا جہاں سے اسے پیر کو جدید علاج کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا تھا تاہم علاج کے دوران آج شام اس کی موت ہوگئی ، یوں انہوںنے اپنے تمام چھ بچے کھو دیے ہیں۔فوت ہونے والوں میںاسلم کی چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کے علاوہ ایک ماموں اور خالہ بھی شامل ہیں۔
فل الحال کسی بیماری یا وائرل انفیکشن کا ثبوت نہیں ملا ہے ۔تاہم گاﺅں میں سخت خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں .ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوںکی وجہ جانے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے ۔ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے لوگ سخت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button