محاصرے اور تلاشی
راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فورسز ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کے علاقے کیری میں مشکوک نقل و حرکت دیکھنے کے بعدبھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اوراس سلسلے میںمزید کمک طلب کرلی گئی ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔








