مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:حاجن میں ایک پولٹری فارم سے نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر 16اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کی رات ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے چیک چندرگیر سے ایک 27سالہ نوجوان کی لاش ان کے پولٹری فارم پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ چیک چندرگیر کے سمیر احمد خان کی لاش اسی کے پولٹری فارم پر لٹکی ہوئی پائی کی گئی۔ انہوںنے بتایا کہ لاش کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹرحاجن لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔