سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور
اسلام آباد:
پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینیٹر دنیش کمار کی طرف سے پیش کی گئی قراردادمیں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کی گئی ہے ۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک ایوان میں پیش کردی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت میں پیش کی گئی ہے۔قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل پر زوردیاگیا ہے اور کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کے خاتمے پر بھی زور دیاگیا ہے ۔سینیٹ میں متفقہ قرارداد کی منظوری سے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کی حمایت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔قراردا دمیں مزیدکہاگیاہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک اہم سیاسی و انسانی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کواپنی توجہ اس مسئلے کے پر مرکوز رکھنا چاہیے ۔







