پاکستان

پاکستان کشمیری بھائیوںکی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نیو یارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پاکستانی وفد کی قیادت کی، رابطہ گروپ کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر میں متعدد سیاسی جماعتوں اور کشمیریوں کی جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی کی مذمت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت نیویارک میں ہیں، وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم نے لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں بھی شرکت کی اور اس موقع پر اپنے خطاب میں دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بڑھتی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی لبنان میں جارحیت اسکی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان پاکستانی طالبان(خوارجیوں) کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button