مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی پولیس نے صحافی رانا ایوب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

نئی دہلی: دہلی پولیس نے معروف بھارتی صحافی رانا ایوب کے خلاف کئی برس پرانی سوشل میڈیا پوسٹس پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رانا ایوب نے یہ پوسٹیں -17 2016 کے دوران کی تھیں ۔ ان پر ان پوسٹوں کے ذریعے ہندو دیوتاﺅں کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے رانا ایوب کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی رپورٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہمانشو رمن سنگھ کی عدالت میں پیش کی۔ پولیس نے یہ مقدمہ 25جنوری کو عدالت کی طرف سے جاری ایک حکمنانے پر عملدرآمد کرتے ہوئے درج کیا ہے۔
سیاسی ماہرین نے راناایوب کیخلاف مقدمے کے اندراج کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں مودی حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ بھارتی خاتون صحافی رانا ایوب نے مودی حکومت کی کئی بدعنوائیوں کا پرد ہ چاک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button