آزاد کشمیر

کوٹلی: پاک فوج کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ

کوٹلی: آزاد جموں و کشمیر میں پاک فوج کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، طلباءاور مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لیے انتہائی دلچسپ اور متاثر کن تھا۔ مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم ہوگا اور یہ علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔
ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے پاک فوج اور انتظامیہ کا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button