APHC-AJK

سیکریٹری اطلاعات حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ مشتاق بٹ کا بسناڑ کیمپ کا دورہ

مظفرآباد:جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ 5فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر اور 9فروری کوشہید افضل گورو کی برسی کے حوالے سے بسناڑ کیمپ کا دورہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد میں منیر احمد کونشے،زبیر درانی اور کمانڈر حیدر کشمیری شامل تھے۔ مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔ بھارت جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑ رہا ہے . بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے ۔بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں قید کردیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمین ذرائع ابلاغ پر بدترین قدغن عائدہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر یوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔ مشتاق احمد بٹ نے نوجوانوں کو 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری شہید افضل گورو کی برسی کے موقع پر منعقد ہونے والی شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button