یوم یکجہتی کشمیر

فرانس:پاکستانی ،کشمیری تارکین وطن کا مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی

پیرس: پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فرانس میں پاکستانی سفارتخانے نے آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں پاکستانی تارکین وطن، بیرون ملک مقیم کشمیریوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ شرکاءنے عالمی برادری اور عالمی میڈیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی پرامن اور جائز جدوجہد ہے۔
انہوں کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے، مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوںسے باز آئے اور کشمیری سیاسی رہنماو¿ں، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے نوجوانوں کو رہا کر ے اور جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کشمیر کاز کیلئے بھر پور خدمات اور کوششوں کو سراہا اور کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی وکالت کے لیے سفارت خانے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button