یوم یکجہتی کشمیر

وزیراعظم سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات

وفد نے کشمیریوں کے غیر متزلزل حمایت پر خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ایم آفس کے پریس ونگ کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم نے وفد کو کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے وفد کے ارکان کو کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، سپیکر چوہدری لطیف اکبر اور وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، رانا تنویر حسین اور عطا اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button