مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ میں مٹی کے تودے گرنے سے 6بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر07اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں مٹی کے تودے گرنے کے ایک واقعے میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
جمعہ کی صبح لداخ میں بھارتی فوج کے قافلے کی تین گاڑیاں مٹی کے تودے کی زد میں آ گئیں جس سے چھ بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔