کشمیری تارکین وطن

مودی کے دورہ فرانس کے خلاف پیرس میں احتجاج کیاجائے گا

پیرس:فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پیرس کے خلاف مشترکہ طورپر احتجاج کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ پیرس میں شام 5بجے سے 6بجے تک کیا جائے گا۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی فرانس کے منتظمین نے تمام لوگوں سے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ تقریب کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی پالیسیوں اور اقدامات کی مذمت کرنا ہے۔ اس احتجاج سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کے متاثرین کی خاطر انصاف کے حصول کے لئے تارکین وطن پاکستانیوں اورکشمیریوںکے عزم کا اظہارہوگا۔شرکا ء بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت میں اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button