آزاد کشمیر

کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

بھمبر:
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے،انشا اللہ مقبوضہ جموں و کشمیر جلد آزاد ہوگااور پاکستان کی تکمیل ہوگی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری انوار الحق نے بھمبر برقیاتی آپریشن ڈویژن بھمبر2کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں میں جاری بربریت کوروکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ ہم نے کشمیر کی خاطر 3جنگیں لڑچکے، 10اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے،کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہیگا۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہاکہ آرمی چیف کے بیان سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کیلئے 18سے 20 گھنٹے روزانہ کام کیا،عوام کو سستی بجلی اور آٹے پر تاریخی سبسڈی دی جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ سوشل پروٹیکشن ویلفیئر پروگرام کے ذریعے معاشرے کے بے سہارا طبقات کو ماہانہ معقول رقم دی جائیگی تاکہ وہ باعزت اپنی زندگی گزار سکیں ۔دوران تقریب وزیراعظم آزادکشمیرنے تحریک آزادی کشمیرکے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پرسینئر وزیروقاراحمد نور ،وزرا حکومت چوہدری ارشدحسین،چوہدری اظہرصادق اوردیگر بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button