بھارت
بھارت میں ٹریڈ یونینوں کی کال پر ملک گیر ہڑتال

نئی دلی:بھارت میں آج ٹریڈ یونینوں کی کال پر ملک گیر ہڑتال ہو رہی ہے۔ ہڑتال کے دوران ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں ، ایمبولینس سروس، فائر بریگیڈ و ریسکیو خدمات ، دودھ کی سپلائی اور اخبارات کی تقسیم جیسی ضروری خدمات کو مستثنی رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ ہڑتال بی جے پی حکومت کی لیبر پالیسیوں ، خصوصاً چارنئی لیبر لیبر کوڈز کے نفاذ کے خلاف بلائی گئی ہے۔ ٹریڈ یونینوںکا کہنا ہے کہ یہ پالیسیاں مزدوروں کے تحفظ اور اجتماعی سودے بازی کے حقوق کو کمزور کرتی ہیں ۔
یونین رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال میں منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں کے کروڑوں مزدور حصہ لے رہے ہیں جن میں سرکای اداروں، پبلک سیکٹر یونٹس، بینکنگ ، انشورنس ، ٹرانسپورٹ صنعتی اداروں ار مختلف خدماتی شعبوں ے ملازمین کی شرکت متوقع ہے۔






