بھارت

راجستھان:بی جے پی حکومت کا اسکولوںمیں اردو کی جگہ سنسکرت زبان پڑھانے کا حکم ، اساتذہ کا احتجاج

جے پور: بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات جاری ہیں اور ریاست راجستھان کی بی جے پی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں اردو کی جگہ سنسکرت زبان متعارف کرانے کا حکم دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی محکمہ ثانوی تعلیم نے اپریل 2025 سے بیکانیر کے ناپاسر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں اردو ادب کی جگہ سنسکرت زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل جے پور کے کئی دیگر اسکولوں میں بھی اردوزبان کی جگہ سنسکرت کو متعارف کرایاجاچکاہے۔بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مختلف سماجی تنظیموں اور اردو کے اساتذہ نے زبردست احتجاج کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اردو کو اسکولوں سے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ریاست میں لسانی تنوع کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اساتذہ کے مطابق بی جے پی حکومت دانستہ طور پر اردو کو کمزور کر رہی ہے اور سنسکرت کو زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے۔
ادھر ریاستی وزیر داخلہ جواہر سنگھ بے دھم کے اردو کے اساتذہ کو جعلی ڈگریوں پربھرتی کے متنازعہ بیان کے بعد اس معاملے پر احتجاج میں مزید تیزی آگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں انہوںنے دعویٰ کیاکہ کانگریس حکومت نے جان بوجھ کر سنسکرت کی جگہ اردو کو فروغ دیا تھا، جسے اب درست کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button