پاکستان

پاکستانی پارلیمنٹ کابھارت سے جموں و کشمیر میں رائے شماری کرا نے مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں بھارت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر امور کشمیر امیر مقام نے قرارداد پیش کی جس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیاگیا۔ قرارداد میں دفعہ 370کی منسوخی اور وادی کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔قرارداد میں کہاگیا کہ بھارت کی سول اور فوجی قیادت آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں اشتعال انگیزبیانات دے رہی ہے۔امور کشمیر کے وزیرامیر مقام نے جموں و کشمیرکے بارے میںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی ادارے پر زوردیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button