آزاد کشمیر

کشمیری حریت پسند گلزار احمد مظفرآباد میں انتقال کرگئے

مظفرآباد: کشمیری حریت پسند گلزار احمد المعروف عمار یاسر طویل علالت کے بعد آج مظفرآباد میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 67برس تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے جڈی بل سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ 1991میں بھارتی جبر کے باعث آزاد جموں و کشمیر ہجرت کر گئے تھے۔گلزار احمد نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کررکھی تھی اور بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود وہ اپنے نصب العین پر ثابت قدم رہے۔ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد مرکزی امام بارگاہ مظفر آباد شہر میں ادا کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button